22 جون 2016 - 13:01
پاکستان میں داعشی کمانڈر گرفتار

پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی لاہور نے مصدقہ اطلاع پر راولپنڈی کے علاقے حکیم سعید آباد میں کارروائی کر کے داعش کے کمانڈر عمر جہانگیر کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق داعش کے کمانڈر کے قبضے سے درجنوں ممنوعہ سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں جن کے ذریعے سے وہ اشتعال انگیز پیغامات پنجاب بھر میں پھیلاتا تھا۔پولیس حکام کے مطابق عمر جہانگیر عرف نفیس ایوب پارک کے قریب کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا، دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کرکے سامراجی طاقتوں کی خدمت کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169